Difference between men and women prayer (12 days course)
Thursday, 23 February 2012 05:55
مرد اور عورت کی نماز میں فرق، مولانا عبد الشکور حقانی
مرد اور عورت کی نماز میں فرق کے موضوع پر اتحاد اہلسنت لاہور ڈویژن کے امیر، خطیب اہلسنت مولانا عبد الشکور حقانی مدظلہ کا دورہ تحقیق المسائل کے شرکاء کے لیے خصوصی سبق۔ احناف میڈیا سروس کی طرف سے یہ ویڈیوز آپ کی خدمت میں پیش کی جارہی ہیں۔
نوٹ: تقریبا ستر گھنٹے کے دورانیہ پر مشتمل مکمل کورس سات ویڈیو ڈی وی ڈیز میں دستیاب ہے۔ منگوانے کے لیے درج ذیل فون نمبرز پر رابطہ کریں
0313-4959155 0322-4959155
Part 1
Part 2
ائمہ حرمین اور غیر مقلدین
Thursday, 23 February 2012 05:55
کیا حرمین شریفین کے ائمہ غیر مقلد ہیں؟ غیر مقلدین دھوکہ دیتے ہیں کہ حرمین کے علماء غیر مقلد ہیں حالانکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ خطیب اہلسنت مولانا عبد الشکور حقانی مدطلہ العالی نے غیر مقلدین کے اس گمراہ کن پروپیگنڈے کا جواب دیا ہے۔ ایک چشم کشا ویڈیو۔ ائمہ حرمین کے علمائے اہلسنت والجماعت علمائے دیوبند اور تبلیغی جماعت کے اکابرین کی حمایت میں بیانات اور مراسلے اور بہت کچھ۔۔۔۔۔ اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں تاکہ ان گمراہوں کی حقیقت کھل کر سامنے آسکے۔
کرامات اور غیر مقلدین
Thursday, 23 February 2012 05:55
اہل السنت والجماعت کا نظریہ ہے کہ اولیاء اللہ کی کرامات برحق ہیں اور قرآن وسنت میں اس کا واضح ثبوت موجود ہے۔ کرامت کا مطلب یہ ہے کہ کسی ولی اللہ کے ہاتھ پر خلاف عادت واقعے کا پیش آنا۔ اس میں قدرت اللہ تبارک وتعالی کی ہوتی ہے لیکن بظاہر وہ کام ولی اللہ کے ہاتھ پر ہوتا ہوا نظر آرہا ہوتا ہے۔ ایک طبقہ اس معاملے میں غلو کا شکار ہے اور کہتا ہے کہ کرامت ولی کے اختیار میں ہوتی ہے یہ عقیدہ اسلام کے سراسر منافی اور گمراہ کن ہے۔ جبکہ دوسرے گروہ کا نظریہ ہے کہ کرامت کا سرے کوئی وجود ہی نہیں اور یہ کفر اور شرک ہے۔ مئوخر الذکر فرقے کے بانیان نے اپنی کتب میں اپنے ہی بزر گوں کی کرامات کو بیان کیا ہے لیکن یہ فرقہ اپنے ان بزرگوں پر کفروشرک کے فتوے صادر نہیں کرتا۔۔۔ یہ دورخی پالیسی ان کے مذہب پر سوالیہ نشان ہے۔
اگر ایک کرامت اہل السنت کے کسی بزرگ سے صادر ہو تو کفر وشرک اور اگر اس فرقے کے کسی اپنے بزرگ سے صادر ہو تو عین اسلام ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کتنے تعجب کی بات ہے۔ اللہ تعالی اس فرقے کو ہدایت عطا فرمائیں اور ان کے دلوں میں اولیاء اللہ کا جو بغض ہے اس کو محبت سے بدل دیں۔ آمین
حقیقت کو بے نقاب ہوتے دیکھئے۔۔۔۔۔۔ احناف میڈیا سروس پیش کرتے ہیں خطیب اہل السنت مولانا عبدالشکور حقانی کا لاجواب اور تحقیقی خطاب بعنوان
کرامات اور غیر مقلدین
ویڈیو ڈائون لوڈ کرنے کے لیے یہاں رائٹ کلک کریں اور فائل کو سیو کرلیں
غیر مقلدین اور صحابہ کرام
Thursday, 23 February 2012 05:55
السلام علیکم ورحمة اللہ
وبرکاتہ
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم
اجمعین نزول وحی کے اولین گواہ اور صحبت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تربیت یافتہ
ہیں۔ ان پاکباز اور قدسی صفات کے حامل نفوس پر بداعتمادی کا واضح مطلب دین اسلام
کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنا اور پورے دین پر سے اعتماد کوختم کردینا ہے۔ قرآن کریم
نے اس پاکباز جماعت کو "اولئک ھم الراشدون" (کہ یہی لوگ ہدایت یافتہ
ہیں) ، "اولئک ھم المفلحون" (کہ یہی لوگ کامیاب ہیں) کے خطابات سے
نوازا اور ان کے ایمان کو ایک نمونہ قرار دے کر اس جیسے ایمان کو ھدایت اور
کامیابی کے لیے کسوٹی قرار دیا۔ ارشاد ہوتا ہے: "فان امنوا بمثل ما امنتم بہ فقد اھتدوا" کہ اگر
ھدایت لینی ہے تو صحابہ جیسا ایمان بنانے کی کوشش کرو۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کا ارشاد گرامی ہے: "اصحابی کالنجوم فبایہم اقتدیتم اھتدیتم" کہ
میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں تم جس کی پیروی کرو گے ہدایت پا جائو گے۔
مزید ارشاد ہوا: "اذا رایتم الذین یسبون اصحابی فقولوا لعنة اللہ علی
شرکم" کہ جب تم ایسے لوگوں کو دیکھو جو میرے صحابہ کو برا بھلا کہہ رہے
ہوں تو ان سے کہنا کہ تمہارے اس شر اور فتنہ پروری پر اللہ کی لعنت ہو۔
اس پرفتن در میں کچھ لوگ
تو ہیں جو کھل کر صحابہ کے دشمن ہیں اور ان کی شان میں گستاخیاں کرتے ہیں، اللہ
تعالی ان ظالموں کو تباہ وبرباد فرمائیں۔ ان کھلے دشمنوں کے علاوہ کچھ آستین کے
سانپ بھی موجود ہیں جو لنکا ڈھانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔
لیکن۔۔۔۔۔۔۔ پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئیے ان آستین کے سانپوں
کو پہچانیے جو خود پر حدیث کا خوشنما لیبل لگا کر امت کے ان عظیم محسنین کی شان
میں گستاخیوں کے مرتکب ہوئے ہیں۔
احناف میڈیا سروس پیش کرتے ہیں
بعنوان: غیر مقلدین اور صحابہ رضی اللہ عنہم
OtherMenu
تمام بیانات کی فہرست
مولانا محمد الیاس گھمن
مولانا اسماعیل محمدی
مولانا عبداللہ عابد
مولانا شفیق الرحمن
مولانا رضوان عزیز
تمام حضرات کی خدمت میں گذارش ہے کہ اگر آپ کو سائیٹ Exploreکرتے ہوئے کوئی Errorنظر آئے تو Contact Usکے پیچ پر جا کر ہمیں اس سے ضرور مطلع فرمائیں۔ اورمزید اپنی آراء سے ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ سائیٹ کو مزید بہتر کیا جا سکے۔

