1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>

Questions and Answers (12 days course)

Thursday, 23 February 2012 05:54

سوال و جواب کی نشست

ایک نادر و نایاب خزانہ، مختلف موضوعات پر پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ، علمی اور تحقیقی جوابات متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی کی زبان سے۔ مرکز اہلسنت سرگودھا میں ہونے والے دورہ تحقیق المسائل کے شرکاء کی جانب سے سوالات اور مولانا کے جوابات۔ دو گھنٹے سے زیادہ دورانیہ کی اس دو پارٹس پر مشتمل ویڈیو میں تقریبا تمام ایسے سوالات آگئے ہیں جو عموما ذہنی خلفشار اور پریشانی کا باٰث بنتے ہیں۔  پیشکش احناف میڈیا سروس

نوٹ: تقریبا ستر گھنٹے کے دورانیہ پر مشتمل مکمل کورس سات ویڈیو ڈی وی ڈیز میں دستیاب ہے۔ منگوانے کے لیے درج ذیل فون نمبرز پر رابطہ کریں

0313-4959155      0322-4959155

Part 01

Part 02

Part 03

20 Taraweeh (12 Days Course)

Thursday, 23 February 2012 05:54

تراویح بیس یا آٹھ؟

پوری امت کا اجماع ہے کہ تراویح بیس رکعات ہیں، دور نبوی اور دور صحابہ سے لے کر آج تک پوری امت بیس رکعات تراویح ادا کرتی رہی ہے اور حرمین شریفین میں بھی آج تک بیس رکعت تراویح ہی ادا کی جاتی ہیں۔ موجودہ دور میں بعض گمراہ لوگ جو خود کو اہل حدیث کہتے ہیں ان کا دعوی ہے کہ تراویح آٹھ رکعات ہیں حالانکہ یہ بالکل بے اصل اور بے بنیاد بات ہے۔ مرکز اہلسنت سرگودھا میں ہونے والے بارہ روزہ دورہ تحقیق المسائل کے شرکاء کو متکلم اسلام مولانا الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی نے اس موضوع پر دو گھنٹے کا خصوصی سبق پڑھایا۔ احناف میڈیا سروس کی طرف سے  اس اہم بیان کی ویڈیو آپ کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے۔

نوٹ: تقریبا ستر گھنٹے کے دورانیہ پر مشتمل مکمل کورس سات ویڈیو ڈی وی ڈیز میں دستیاب ہے۔ منگوانے کے لیے درج ذیل فون نمبرز پر رابطہ کریں

0313-4959155      0322-4959155

Part 01

Part 02

Taqleed, (12 Days course)

Thursday, 23 February 2012 05:54

تقلید

موجودہ دور کے گمرہ لوگ تقلید کو شرک کہتے ہیں حالانکہ تمام امت کا تقلید پر اتفاق ہے اور خیر القرون سے ہی اس کا ثبوت اور اس پر تواتر سے عمل جاری ہے۔ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی نے اس موضوع پر سات گھنٹے کا تفصیلی سبق پڑھایا ہے۔ احناف میڈیا سروس کی طرف سے یہ ویڈیو آپ کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے۔ تمام سات حصے دیکھیں اور اپنا مائنڈ کلیئر کریں۔

نوٹ: تقریبا ستر گھنٹے کے دورانیہ پر مشتمل مکمل کورس سات ویڈیو ڈی وی ڈیز میں دستیاب ہے۔ منگوانے کے لیے درج ذیل فون نمبرز پر رابطہ کریں

0313-4959155      0322-4959155

Part 01

Part 02

Part 03

Part 04


Part 05

Part 06

Part 07

Siat e Bari T'ala, Istwa Alal Arsh

Thursday, 23 February 2012 05:54

صفات باری تعالی اور مسئلہ استوی علی العرش

مرکز اہل السنت والجماعت سرگودھا میں ہونے والے بارہ روزہ دورہ تحقیق المسائل میں متکلم اسلام مولانا الیاس گھمن کا چار گھنٹے دورانیہ کا سبق، بعنوان صفات باری تعالی اور استوی علی العرش۔

نوٹ: تقریبا ستر گھنٹے کے دورانیہ پر مشتمل مکمل کورس سات ویڈیو ڈی وی ڈیز میں دستیاب ہے۔ منگوانے کے لیے درج ذیل فون نمبرز پر رابطہ کریں

0313-4959155      0322-4959155

Part 01


Part 02

Part 03

Part 04

Waqia Meraj ki Hikmat واقعہ معراج کی حکمت

Thursday, 23 February 2012 05:54

جامعہ حقانیہ لاہور میں ماہانہ درس قرآن کے سلسلہ میں متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی نے جون 2011 کے درس قرآن میں واقعہ معراج کی تفصیلات اور اس کی حکمتوں سے متعلق بیان فرمایا۔ احناف میڈیا سروس کی جانب سے یہ بیان آپ کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ 

Click here to Dowlnoad

Click below to watch Online

مفتی زرولی خان دامت برکاتہم کا مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کے بارے میں اظہار خیال

Thursday, 23 February 2012 05:54

جامعہ مدینۃ العلم فیصل آباد میں ختم بخاری شریف کی تقریب سے متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کے خطاب کے بعد مفتی زرولی خان دامت برکاتہم سٹیج پر تشریف لائے تو انہوں نے مولانا کے بارے میں یہ کلمات ارشاد فرمائے

Download Audio

مسئلہ علم غیب اور فضائل اعمال

Thursday, 23 February 2012 05:54

اہلسنت والجماعت کا موقف ہے کہ علم غیب صرف اللہ تعالی کا خاصہ ہے۔ غیر مقلدین دھوکے اور فریب کاری سے کام لے کر کشف و کرامات کی عبارات کو علم غیب پر محمول کر کے ہمارے اکابر خصوصا مولانا زکریا رحمہ اللہ کی مایہ ناز اور پوری دنیا میں فیض پھیلانے والی کتاب فضائل اعمال پر اعتراضات کرتے ہیں۔ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی نے غیر مقلدین کے مشہور اور گمراہ کن خطیب توصیف الرحمن کے اعتراضات کے جواب دیے ہیں۔ اس سلسلے کی تیسری ویڈیو پیش خدمت ہے جس کا عنوان ہے

مسئلہ علم غیب اور فضائل اعمال

ڈائون لوڈ کرنے کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

کیا مولانا زکریا رحمہ اللہ اور فضائل اعمال قبر پرستی کی دعوت دیتے ہیں؟

Thursday, 23 February 2012 05:54

 کیا مولانا زکریا رحمہ اللہ اور فضائل اعمال قبر پرستی کی دعوت دیتے ہیں؟ غیر مقلدین کے نمائندہ خطیب توصیف الرحمن کی طرف سے فضائل اعمال اور شیخ الحدیث مولانا زکریا رحمہ اللہ تعالی پر فضول اور خود ساختہ اعتراضات کے جوابات کے سلسلے میں دوسرا بیان پیش خدمت ہے۔

ڈائون لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

فضائل اعمال پر اعتراضات کا جائزہ

Thursday, 23 February 2012 05:54

احناف میڈیا سروس کی جانب سے ایک نیا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں ان شاء اللہ تعالی غیر مقلدین کی طرف سے فضائل اعمال پر کیے جانے والے اعتراضات کے علمی، تحقیقی اور الزامی جوابات دیے جائیں گے۔ آپ اس سلسلہ جوابات میں غیر مقلدین کی خیانتوں اور جہالتوں کے منہ بولتے ثبوت اور ان کی دو رخی پالیسیوں کو بھی ملاحظہ فرما سکیں گے۔ اس سلسلہ کا پہلا بیان پیش خدمت ہے جس کا عنوان ہے

مسئلہ وحدۃ الوجود اور فضائل اعمال 

ڈائون لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

قادیانیوں اور مسلمانوں کے درمیان فرق

Thursday, 23 February 2012 05:54

مسلمانوں اور قادیانیوں کے درمیان کیا فرق ہے؟ اس موضوع پر متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کا لاجواب اور یادگار خطاب۔ میونسپل سٹیدیم جہلم میں منعقد عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے مولانا کا پرجوش خطاب۔ 

حرمت قرآن کے موضوع پر متکلم اسلام کا اظہار خیال

Thursday, 23 February 2012 05:54

بدبخت پادری ٹیری جونز کی طرف سے قرآن کریم کی بے حرمتی پر متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن کا اظہار خیال۔ مولانا صاحب سفر پر جارہے تھے کہ لاہور ایئر پورٹ پر احناف میڈیا کی ٹیم نے مولانا سے ان کے تاثرات معلوم کیے۔

Fiqh ka matlab aor is ki hesiyat فقہ کا مطلب اور اس کی حیثیت

متکلم اسلام کا نیا ویڈیو بیان پیش خدمت ہے، اس خطاب میں مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی نے فقہ کا حقیقی مطلب بیان کیا ہے اور فقہ کے منکرین جو اعتراضات کرتے ہیں ان کا تسلی بخش جواب بھی دیا ہے۔ اس کے علاوہ مولانا نے فقہ کی حیثیت کو بھی واضح فرمایا ہے کہ فقہ کے بغیر دین پر عمل ممکن نہیں۔ قرآن وحدیث کی صحیح تعبیرات کا نام ہی فقہ ہے۔ یہ لاجواب علمی خطاب کراچی کے مشہور مدرسہ ابن عباس رضی اللہ عنہ میں دیا گیا۔ 

ڈائون لوڈ کرنے کے لیے یہاں رائٹ کریں

gustakh e Rasool ki saza. گستاخ رسول کی سزا، دلائل کی روشنی میں

Thursday, 23 February 2012 05:54

دنیا میں جرائم کی طویل فہرست میں شتم رسول ایک ایسا سنگین جرم ہے جس کی سزا شریعت کی جانب سے صرف اور صرف قتل ہے۔ حتی کہ اگر کسی نے دوسرے کو قتل بھی کردیا تو اس کی سزا کے بارے میں بھی یہ بات موجود ہے کہ مقتول کے ورثاء اس کو معاف کردیں۔ لیکن گستاخی رسول کی سزا کی قطعا کوئی معافی نہیں ہے۔ آج کل چند نام نہاد سکالرز غلط حوالہ جات اور جھوٹ کی بنیاد پر یہ شور کررہے ہیں کہ شریعت میں توہین رسالت کی سزا قتل نہیں ہے۔ ان میں سرفہرست نام جاوید احمد غامدی کا ہے۔ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی نے اس اہم موضوع پر دلائل کے ساتھ گفتگو کی ہے اور قرآن کریم، احادیث مبارکہ، آثار صحابہ، اجماع امت اور فقہائے احناف کے فتاوی جات کی روشنی میں یہ بات ثابت کی ہے کہ توہین رسالت کی سزا صرف اور صرف قتل ہے۔ احناف میڈیا سروس بڑے فٰخر سے یہ ویڈیوز آپ تک پہنچانے کی سعادت حاصل کررہا ہے۔

گستاخ رسول اور قرآن کریم

ویڈیو ڈائون لوڈ کرنے کے لیے یہاں رائٹ کلک کریں

گستاخ رسول اور احادیث

ویڈیو ڈائون لوڈ کرنے کے لیے یہاں رائٹ کلک کریں

گستاخ رسول اور آثار صحابہ

گستاخ رسول اور اجماع امت

ویڈیو ڈائون لوڈ کرنے کے لیے یہاں رائٹ کلک کریں

گستاخ رسول اور فقہائے احناف

ویڈیو ڈائون لوڈ کرنے کے لیے یہاں رائٹ کلک کریں

Interview with Daily Islam روزنامہ اسلام سے انٹرویو

مولانا کہاں پیدا ہوئے، تعلیم کہاں حاصل کی، اعلی دینی تعلیم کے لیے کہاں کہاں سفر کیا، تحریکی زندگی کب شروع کی، بیرون ملک دعوتی اور تبلیغی اسفار، حضرت اقدس مفتی رشید احمد رحمہ اللہ سے خصوصی تعلق، ناموس صحابہ کے لیے کن مشکلات سے گذرنا پڑا، جہادی میدانوں سے جیلوں تک کا سفر، بے بنیاد مقدمات، عقائد کی محنت کیوں شروع کی، اکابر علماء اس محنت پر کیا فرماتے ہیں، کیا مولانا کی محنت سے فرقہ واریت پھیل رہی ہے، امت میں فرقہ واریت کیسے ختم ہوگی، موجودہ حالات میں دین کا درد رکھنے والے لوگوں کو کیا لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے، اہل حق کی جماعتوں میں اختلافات پر کارکنوں کو کیا رویہ اختیار کرنا چاہیے؟ یہ اور دیگر بہت سے دلچسپ اور چبھتے ہوئے سوالات کے جواب، متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن دامت برکاتہم کے مخصوص بے تکلفانہ انداز میں۔

روزنامہ اسلام انٹرویو پینل: محمد ساجد، محمد معاویہ

ویڈیو ڈائون لوڈ کرنے کے لیے یہاں رائٹ کلک کریں

تربیتی نشست، دعوتی کام کیسے کریں؟ How to do the work of Dawah?


عقیدے کی محنت کیسے کریں؟ دینی اور دعوتی امور میں ہمیں کیا طریقہ کار اختیار کرنا چاہیے؟ قرآن کریم کی سورہ العصر کی روشنی میں ان بنیادی باتوں کو متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی کے تفہیمانہ انداز میں سمجھنے کے لیے دس منٹ دوانیے کی اس مختصر مگر جامع گفتگو کو سنیے۔

Right Click here to download ڈائون لوڈ کریں

Dars-e-Quran, Surah Fatiha, Molana Ilyas Ghuman درس قرآن، سورہ فاتحہ

سورہ فاتحہ کی تفسیر سنئے اور سمجھئے متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی کے انتہائی آسان اور سادہ اسلوب میں۔ الہامی نکات تدریسی انداز میں، آپ خود کو درسگاہ میں بیٹھا محسوس کریں گے۔ درس قرآن کا دورانیہ ہے پچاس منٹ۔ ائمہ مساجد اور مبلغین کے لیے انمول تحفہ، خواتین و حضرات کے لیے یکساں مفید

آڈیو ڈائون لوڈ کرنے کے لیے یہاں رائٹ کلک کریں

آن لائن سننے کے لیے نیچے کلک کریں

NAMOOS E RISLAT RALLY، ناموس رسالت ریلی سے مولانا الیاس گھمن کا خطاب


آپ حضرات کےعلم میں ہوگا کہ پچھلے کچھ دنوں سے ملک پاکستان میں توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کی ناپاک کوششیں زوروں پر ہیں اور ایک لادین طبقہ اس میں پیش پیش ہے اس سلسلہ میں ملک بھر میں دینی اور بعض سیاسی جماعتیں مل کر اس قانون میں ممکنہ ترمیم کے خلاف  تحریک ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے  یک جان ہوچکے ہیں  اور اپنی جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے  پورے ملک میں پرامن ریلیاں اور جلسہ ہاَئے عام منعقد کررہے ہیں اس سلسلہ کی پہلی کڑی 9 جنوری کو کراچی کی سرزمین پر ایک پر امن ریلی کی صورت میں نظر آئی جس میں کم وبیش 10 لاکھ افراد نے شرکت کی اور یہ ثابت کردیا کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہر مسلمان اپنی جان تک دینے کو تیار بیٹھا ہے۔
اس کے بعد دوسری ریلی مورخہ 30 جنوری 2011 کو پنجاب کے صوبائی دار الحکومت لاہور میں ہوئی  اس  ریلی میں  لاہور اور مضافات لاہور سے آنے والے قافلوں نے شرکت کی یہ قافلے ناصر باغ میں اکٹھے ہوئے اور پھر قائدین کے ساتھ اسمبلی ہال تک پہنچے۔
تمام شرکاء اس بات کے لیے جمع ہوئے کہ حکومت توہین رسالت قانون میں ترمیم نہ کرے اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخ کو قتل ہی کیا جائے کیونکہ یہ فیصلہ قرآن کریم کا ہے۔
یہاں ایک بات کا ذکر ناگزیرہے کہ چند نام نہاد دانش وروں نے میڈیا پر آکر یہ بیان بازی شروع کر رکھی ہے کہ توہین رسالت کے مرتکب کی سزا قتل نہیں ہے اور ان میں سرفہرست نام جاوید غامدی کا ہے۔
تیس جنوری کی اس ریلی میں متعدد علمائے کرام اور سیاسی رہنماوں نے اپنے اپنے بیانات فرمائے اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ بھی اس محفل میں خصوصی طور پر مدعو تھے آپ نے اپنے مختصر سے بیان میں حکومت وقت کو بھی اللہ کی نافرمانی سے باز رہنے کو کہا اور جاوید غامدی کو بھی دلائل کی بنیاد پر چیلنج دیا ہے ہم اپنے ممبران کی وساطت سے گزارش کرتے ہیں کہ جاوید غامدی تک  متکلم اسلام کا یہ پیغام ضرور پہنچایا جائے متکلم اسلام کا یہ بیان اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔ مزید اس مسئلہ پرمتکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن خصوصی طور سے اپنے بیان ریکارڈ کرانے والے ہیں۔ آپ بھی اس میں دعا گو رہیں اللہ ہم سب کو اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کا محافظ بنائے ۔
آمین یا رب العالمین   

ریلی سے مولانا محمد الیاس گھمن کے خطاب کو سننے کے لیے نیچے کلک کریں

Difference between Ahle Sunnat and Gher Muqalideen

متکلم اسلام گذشتہ دنوں کراچی کے دورے پر تشریف لے گئے تو انہوں نے مولانا ابن الحسن عباسی مدظلہ کے مدرسہ جامعہ تراث الاسلام میں کراچی کے علماء اور طلباء سے خطاب فرمایا۔ اس خطاب کا عنوان تھا: غیر مقلدین کا اہل السنت سے کیا اختلاف ہے؟ اس اختلاف کے بارے میں اصولی موقف سمجھنے اور غیر مقلدین کی حقیقت جاننے کے لیے متکلم اسلام کا پرمغز خطاب سنئے۔ ویڈیو بیان کا دورانیہ دو گھنٹے سولہ منٹ ہے۔ 

ویڈیو ڈائون لوڈ کرنے کے لیے یہاں رائٹ کلک کریں

آن لائن دیکھنے کے لیے نیچے کلک کریں

ناسخ و منسوخ

Thursday, 23 February 2012 05:54

غیر مقلدین اہل السنت والجماعت کے عوام کو دھوکہ دیتے رہتے ہیں کہ تم لوگ حدیث پر عمل نہیں کرتے بلکہ اپنے امام کے اقوال پر عمل کرتے ہو۔ حالانکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ غیر مقلدین اپنے مسائل کے لیے جن احادیث کو پیش کرتے ہیں وہ منسوخ احادیث ہیں جبکہ اہل السنت والجماعت کے دلائل کی بنیاد جن احادیث پر ہے وہ ناسخ ہیں اور امام اعظم امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے ان ناسخ احادیث کی وجہ سے منسوخ احادیث کو ترک کیا ہے۔ تو اہلسنت کے تمام مسائل الحمد للہ احادیث سے ثابت ہیں۔ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن دامت برکاتہم العالیہ نے اس مسئلہ کی حقیقت کو دلائل کے ساتھ واضح کیا ہے اور غیر مقلدین کے شبہات کا ازالہ بڑے احسن اور علمی انداز میں کیا ہے۔ احناف میڈیا سروس اس یادگار علمی خطاب کو آپ کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہا ہے۔ اس خطاب کو ویڈیو اور آڈیو دونوں فارمیٹس میں اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔ ڈائون لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنکس پر رائٹ کلک کریں اور فائلز کو سیو کر لیں

ویڈیو ڈائون لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

آڈیو بیان ڈائون لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

قرآن کیا ہے؟ متکلم اسلام کا تازہ ویڈیو بیان

Thursday, 23 February 2012 05:54

خالق کائنات نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری پیغام ہدایت دے کر مبعوث فرمایا اور قیامت تک کے لیے آنے والی انسانیت کے لیے قرآن کریم کو ذریعہ ہدایت قرار دیا۔ قرآن کریم کا اصلی پیغام کیا ہے؟ قرآن کریم ہم سے کیا کہتا ہے؟ قرآن کریم کو سمجھنے کے لیے ہمیں کیا طریقہ کار اختیار کرنا چاہیے؟ کیا حدیث کی روشنی کے بغیر قرآن کرم کو سمجھنا ممکن ہے؟ ان تمام سوالات کے جواب کے لیے دیکھیں متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن دامت برکاتہم کا پرمغز اور ایمان افروز تازہ ترین خطاب بعنوان قرآن کیا ہے؟

ویڈیو کو سیو کرنے کےلیے نیچے  لنک پر رائٹ کلک کریں اور سیو کرلیں

ویڈیو سیو کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

آن لائن ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Read more...

مولانا الیاس گھمن مدظلہ کا دورہ فیصل مسجد

Thursday, 23 February 2012 05:54

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی گذشتہ دنوں اسلام آباد تشریف لائے اور دیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ آپ نے دنیا کی مشہور فیصل مسجد کا دورہ بھی کیا۔ فیصل مسجد کے امام مولانا اخلاق مدنی مدظلہ نے صدر دروازے پر مولانا کا استقبال کیا اور پوری مسجد کا وزٹ کرایا۔ مولانا اخلاق مدنی نے مسجد سے متعلق بہت سی انتہائی دلچسپ اور عجیب و غریب معلومات فراہم کیں۔ مسجد کی ہائیڈرالک چھت، دنیا کی انتہائی اچھوتی اور نادر ونایاب قرآنی رحل، محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طرف سے مسجد کو دئیے گئے ائیرکنڈیشنرز کی تفصیل، مسجد کے مرکزی ہال میں موجود ڈیڑھ ٹن کا فانوس، فوارے اور اس کے علاوہ قرآنی خطاطی کا شاہکار خطاطی کے نمونے اور دیگر بہت سی معلومات۔۔۔۔۔۔ 

احناف میڈیا سروس یہ ویڈیو آپ تک پہنچانے میں فخر محسوس کررہا ہے۔

تخلیق انسانیت کا مقصد

Thursday, 23 February 2012 05:54

احناف میڈیا سروس پیش کرتے ہیں متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی کا دلوں کو موہ لینے والا خطاب بعنوان

تخلیق انسانیت کا مقصد

Part 1


مکمل ویڈیوز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

فلسفہ و احکام قربانی

Thursday, 23 February 2012 05:54

ہزاروں سال گذرے جب اللہ کے خلیل علیہ السلام نے حکم خداوندی پر سر تسلیم خم کرتے ہوئے اپنے سگے بیٹے کے گلے پر چھری رکھ دی تھی، اللہ تبارک و تعالی کو یہ ادا اتنی پسند آئی کہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جگہ پر جنت کے مینڈھے کو قربانی کے لیے بھیج دیا اور جناب نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے لیے اس کو قیامت تک کے لیے واجب قرار دے دیا۔

قربانی کہتے کسے ہیں؟ فلسفہ قربانی ہے کیا؟ قربانی کا حکم کیا ہے اور حکمتیں کیا ہیں؟ حکم اور حکمت میں فرق کیا ہے؟ اس مسئلے میں اہلسنت والجماعت کا اہل بدعت اور اہل الحاد سے کیا اختلاف ہے اور اہل السنت کے دلائل کیا ہیں؟ ان تمام سوالات کے  جواب کے لیے ذوالحجہ اور عید بقر کی مناسبت سے پیش خدمت ہے احناف میڈیا سروس کی تازہ کاوش، متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن دام ظلہم کا قربانی کے موضوع پر مدلل اور دلوں چھولینے والا خطاب

فلسفہ و احکام قربانی 

Part 1

ویڈیوز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

شان صحابہ و اہلبیت رضی اللہ عنہم

Thursday, 23 February 2012 05:54

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نزول وحی کے عینی گواہ اور اس کائنات میں انبیاء علیہم السلام کے بعد سب سے افضل اور مبارک شخصیات ہیں۔ اسی طرح اہل بیت کا مقام بھی سب سے اعلی و افضل اور ہر قسم کے شک وشبہ سے ماورا ہے۔ اہل بیت کا اولین مصداق ازواج مطہرات ہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھرانے کے دیگر پاکباز اور مبارک نفوس بھی اہل بیت میں شامل ہیں۔ اہلسنت والجماعت کا عقیدہ ہے کہ صحابہ کرام اور اہل بیت رضی اللہ عنہم میں سے کسی کی بھی گستاخی کرنا، ان سے بغض رکھنا اور ان کے ایمان واسلام میں شک کرنا انسان کو ایمان سے خارج کردیتا ہے۔ احناف میڈیا سروس بڑے فخر اور خوشی کے ساتھ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن دامت برکاتہم العالیہ کا مدلل اور پرمغز بیان آپ کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں، بیان کا عنوان ہے


شان  صحابہ کرام  اور اہل بیت  رضی اللہ عنہم اجمعین 

ویڈیوز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ختم نبوت کانفرنس سرگودھا

Thursday, 23 February 2012 05:54

سرگودھا شہر میں سات اکتوبر 2010 کو منعقد ہونے والی تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن دامت برکاتہم کے خطاب کی ویڈیو اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔




khatme Nubuwat Samanabad LHR 1/2

Thursday, 23 February 2012 05:54

Zindagi or mot ki haqeeqat

Thursday, 23 February 2012 05:54

Asli Ahl-e-Sunnat kon

Thursday, 23 February 2012 05:54

Teen Talaq (shahdara)

Thursday, 23 February 2012 05:54

Ahl-e-Haq ki nishani

Thursday, 23 February 2012 05:54

Screen Shoot Will be available soon. Insha Allah

 

Read more...

Ghair.Muqalideen.Ka.Faraar

Thursday, 23 February 2012 05:54

Zakir.Naik.Ka.Operation

Thursday, 23 February 2012 05:54

Yaadgar-e-Khalil(Alayhi.Salam)

Thursday, 23 February 2012 05:54

Tark-e-Rafayadain

Thursday, 23 February 2012 05:54

Tark-e-Qiraat.Khalaf.Imam

Thursday, 23 February 2012 05:54

Tark-e-Aameen.Bil.Jahar

Thursday, 23 February 2012 05:54

Talib-ur-Rehman.ka.Opertaion

Thursday, 23 February 2012 05:54

Tafseer.Ahsanul.Byan.ka.Tehkiki.Jaiza

Thursday, 23 February 2012 05:54

Sifaat-e-Bari.Taala

Thursday, 23 February 2012 05:54

Shan-e-Mustafa(S.A.W)

Thursday, 23 February 2012 05:54

تمام بیانات کی فہرست

مولانا محمد الیاس گھمن

مولانا اسماعیل محمدی

مولانا عبداللہ عابد

مولانا شفیق الرحمن

مولانا رضوان عزیز

تمام حضرات کی خدمت میں گذارش ہے کہ اگر آپ کو سائیٹ Exploreکرتے ہوئے کوئی Errorنظر آئے تو Contact Usکے پیچ پر جا کر ہمیں اس سے ضرور مطلع فرمائیں۔ اورمزید اپنی آراء سے ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ سائیٹ کو مزید بہتر کیا جا سکے۔