کرامات اور غیر مقلدین
Written by alittehaad Sunday, 01 August 2010 19:25
اہل السنت والجماعت کا نظریہ ہے کہ اولیاء اللہ کی کرامات برحق ہیں اور قرآن وسنت میں اس کا واضح ثبوت موجود ہے۔ کرامت کا مطلب یہ ہے کہ کسی ولی اللہ کے ہاتھ پر خلاف عادت واقعے کا پیش آنا۔ اس میں قدرت اللہ تبارک وتعالی کی ہوتی ہے لیکن بظاہر وہ کام ولی اللہ کے ہاتھ پر ہوتا ہوا نظر آرہا ہوتا ہے۔ ایک طبقہ اس معاملے میں غلو کا شکار ہے اور کہتا ہے کہ کرامت ولی کے اختیار میں ہوتی ہے یہ عقیدہ اسلام کے سراسر منافی اور گمراہ کن ہے۔ جبکہ دوسرے گروہ کا نظریہ ہے کہ کرامت کا سرے کوئی وجود ہی نہیں اور یہ کفر اور شرک ہے۔ مئوخر الذکر فرقے کے بانیان نے اپنی کتب میں اپنے ہی بزر گوں کی کرامات کو بیان کیا ہے لیکن یہ فرقہ اپنے ان بزرگوں پر کفروشرک کے فتوے صادر نہیں کرتا۔۔۔ یہ دورخی پالیسی ان کے مذہب پر سوالیہ نشان ہے۔
اگر ایک کرامت اہل السنت کے کسی بزرگ سے صادر ہو تو کفر وشرک اور اگر اس فرقے کے کسی اپنے بزرگ سے صادر ہو تو عین اسلام ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کتنے تعجب کی بات ہے۔ اللہ تعالی اس فرقے کو ہدایت عطا فرمائیں اور ان کے دلوں میں اولیاء اللہ کا جو بغض ہے اس کو محبت سے بدل دیں۔ آمین
حقیقت کو بے نقاب ہوتے دیکھئے۔۔۔۔۔۔ احناف میڈیا سروس پیش کرتے ہیں خطیب اہل السنت مولانا عبدالشکور حقانی کا لاجواب اور تحقیقی خطاب بعنوان
کرامات اور غیر مقلدین
ویڈیو ڈائون لوڈ کرنے کے لیے یہاں رائٹ کلک کریں اور فائل کو سیو کرلیں
OtherMenu
تمام بیانات کی فہرست
مولانا محمد الیاس گھمن
مولانا اسماعیل محمدی
مولانا عبداللہ عابد
مولانا شفیق الرحمن
مولانا رضوان عزیز
تمام حضرات کی خدمت میں گذارش ہے کہ اگر آپ کو سائیٹ Exploreکرتے ہوئے کوئی Errorنظر آئے تو Contact Usکے پیچ پر جا کر ہمیں اس سے ضرور مطلع فرمائیں۔ اورمزید اپنی آراء سے ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ سائیٹ کو مزید بہتر کیا جا سکے۔




