غیر مقلدین اور صحابہ کرام
Written by alittehaad Wednesday, 14 July 2010 14:10
السلام علیکم ورحمة اللہ
وبرکاتہ
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم
اجمعین نزول وحی کے اولین گواہ اور صحبت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تربیت یافتہ
ہیں۔ ان پاکباز اور قدسی صفات کے حامل نفوس پر بداعتمادی کا واضح مطلب دین اسلام
کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنا اور پورے دین پر سے اعتماد کوختم کردینا ہے۔ قرآن کریم
نے اس پاکباز جماعت کو "اولئک ھم الراشدون" (کہ یہی لوگ ہدایت یافتہ
ہیں) ، "اولئک ھم المفلحون" (کہ یہی لوگ کامیاب ہیں) کے خطابات سے
نوازا اور ان کے ایمان کو ایک نمونہ قرار دے کر اس جیسے ایمان کو ھدایت اور
کامیابی کے لیے کسوٹی قرار دیا۔ ارشاد ہوتا ہے: "فان امنوا بمثل ما امنتم بہ فقد اھتدوا" کہ اگر
ھدایت لینی ہے تو صحابہ جیسا ایمان بنانے کی کوشش کرو۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کا ارشاد گرامی ہے: "اصحابی کالنجوم فبایہم اقتدیتم اھتدیتم" کہ
میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں تم جس کی پیروی کرو گے ہدایت پا جائو گے۔
مزید ارشاد ہوا: "اذا رایتم الذین یسبون اصحابی فقولوا لعنة اللہ علی
شرکم" کہ جب تم ایسے لوگوں کو دیکھو جو میرے صحابہ کو برا بھلا کہہ رہے
ہوں تو ان سے کہنا کہ تمہارے اس شر اور فتنہ پروری پر اللہ کی لعنت ہو۔
اس پرفتن در میں کچھ لوگ
تو ہیں جو کھل کر صحابہ کے دشمن ہیں اور ان کی شان میں گستاخیاں کرتے ہیں، اللہ
تعالی ان ظالموں کو تباہ وبرباد فرمائیں۔ ان کھلے دشمنوں کے علاوہ کچھ آستین کے
سانپ بھی موجود ہیں جو لنکا ڈھانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔
لیکن۔۔۔۔۔۔۔ پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئیے ان آستین کے سانپوں
کو پہچانیے جو خود پر حدیث کا خوشنما لیبل لگا کر امت کے ان عظیم محسنین کی شان
میں گستاخیوں کے مرتکب ہوئے ہیں۔
احناف میڈیا سروس پیش کرتے ہیں
بعنوان: غیر مقلدین اور صحابہ رضی اللہ عنہم
OtherMenu
تمام بیانات کی فہرست
مولانا محمد الیاس گھمن
مولانا اسماعیل محمدی
مولانا عبداللہ عابد
مولانا شفیق الرحمن
مولانا رضوان عزیز
تمام حضرات کی خدمت میں گذارش ہے کہ اگر آپ کو سائیٹ Exploreکرتے ہوئے کوئی Errorنظر آئے تو Contact Usکے پیچ پر جا کر ہمیں اس سے ضرور مطلع فرمائیں۔ اورمزید اپنی آراء سے ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ سائیٹ کو مزید بہتر کیا جا سکے۔




