Masla Noor Bashar (12 days course)
Written by alittehaad Thursday, 01 September 2011 00:53
مسئلہ نور بشر، مولانا محمد اکمل
اہل بدعت نے اہل اسلام کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کے لیے جن مسائل میں امت مسلمہ کے اجتماعی موقف سے اعراض کیا ہے ان میں ایک مسئلہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی کے نور یا بشر ہونے کا بھی ہے۔ بر صغیر میں انگریز کی آمد سے قبل پوری امت اس بات پر متفق تھی کہ تمام انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام بشر تھے۔ قرآن کریم کی بہت سی واضح آیات اور احادیث مبارکہ اس پر دلیل ہیں۔ لیکن خود کو اہلسنت حنفی کہنے والے بریلوی حضرات نے دعوی کر ڈالا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نور ہیں، بشر ہرگز نہیں۔ فیا للعجب۔۔۔۔ مرکز اہلسنت والجماعت میں ہونے والے بارہ روزہ دورہ تحقیق المسائل میں مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کے شاگرد اور مرکز اہلسنت والجماعت کے استاذ مولانا محمد اکمل نے اس مسئلہ کی تنقیح کی ہے اور دلائل کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات نور نہیں بلکہ بشر ہے۔ احناف میڈیا سروس کی طرف سے یہ ویڈیوز آپ کی خدمت میں پیش کی جارہی ہیں۔
نوٹ: تقریبا ستر گھنٹے کے دورانیہ پر مشتمل مکمل کورس سات ویڈیو ڈی وی ڈیز میں دستیاب ہے۔ منگوانے کے لیے درج ذیل فون نمبرز پر رابطہ کریں
0313-4959155 0322-4959155
Part 1
Part 2
OtherMenu
تمام بیانات کی فہرست
مولانا محمد الیاس گھمن
مولانا اسماعیل محمدی
مولانا عبداللہ عابد
مولانا شفیق الرحمن
مولانا رضوان عزیز
تمام حضرات کی خدمت میں گذارش ہے کہ اگر آپ کو سائیٹ Exploreکرتے ہوئے کوئی Errorنظر آئے تو Contact Usکے پیچ پر جا کر ہمیں اس سے ضرور مطلع فرمائیں۔ اورمزید اپنی آراء سے ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ سائیٹ کو مزید بہتر کیا جا سکے۔




