1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>

Khatm e Nabuwwat. Molana Allah Wasaya

PDF Print E-mail

ختم نبوت، مولانا اللہ وسایا


جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کے آخری نبی ہیں، آپ کے بعد کسی بھی معنی نبوت کا دعوی کرنے والا اور اس کی تصدیق کرنے والا کافر ہے۔ کوئی ظلی یا بروزی نبی نہں آنے والا، البتہ نبوت کا جھوٹا دعوی کرنے والے ہردور میں ہوتے رہے اور آئندہ بھی ہوں گے۔ علمائے اہلسنت نے ہر دور میں منکرین ختم نبوت کا تعاقب کیا ہے اور تاقیامت ناموس رسالت کی خاطر یہ فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے۔ علمائے دیوبند کو اللہ تعالی نے یہ اعزاز بخشا ہے کہ انہوں نے ہر میدان میں حق کی بالا دستی کی خاطر محنتیں کی اور قربانیاں دی ہیں، ختم نبوت کے میدان میں علمائے دیوبند کی قربانیاں اظہر من الشمس ہیں۔ مرکز اہلسنت والجماعت میں ہونے والے بارہ روزہ دورہ تحقیق المسائل میں دیگر موضوعات کے ساتھ ساتھ مسئلہ ختم نبوت پر تفصیلی سبق پڑھانے کے لیے مجاہد ختم نبوت مولانا اللہ وسایا دامت برکاتہم کو دعوت دی گئی۔ مولانا اللہ وسایا دامت برکاتہم نے پانچ گھنٹے کا تفصیلی سبق پڑھایا اور مسئلہ ختم نبوت کی وضاحت کے ساتھ ساتھ اس پر وارد کیے گئے شبہات کا ازالہ بھی فرمایا۔ احناف میڈیا سروس کی طرف سے یہ ویڈیوز آپ کی خدمت میں پیش کی جارہی ہیں۔

Part 1

Part 2

Part 3

Part 4

Part 5

تمام حضرات کی خدمت میں گذارش ہے کہ اگر آپ کو سائیٹ Exploreکرتے ہوئے کوئی Errorنظر آئے تو Contact Usکے پیچ پر جا کر ہمیں اس سے ضرور مطلع فرمائیں۔ اورمزید اپنی آراء سے ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ سائیٹ کو مزید بہتر کیا جا سکے۔