1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>

مناظرہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم، تلہ گنگ، تفصیلی ویڈیو منظر عام پر

Written by alittehaad

22 February 2012

خوشخبری

مناظرہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم، تلہ گنگ کی تفصیلی روداد آپ کی خدمت میں

۔۔۔جھوٹے مسلک کی سچی شکست۔۔۔

18فروری 2012، بروز ہفتہ، بوقت صبح 10 بجے تلہ گنگ میں عصر حاضر کے معتزلہ گروہ یعنی مماتیوں سے مناظرہ طے ہوا لیکن وہ میدان میں آنے کی جرات نہ کرسکے۔ بعد میں پروپیگنڈہ کرتے رہے کہ ہم تو وہاں موجود تھے، ان کے تمام جھوٹوں کا پردہ چاک کرتے ہوئے احناف میڈیا سروس پیش کرتا ہے تفصیلی ویڈیو ثبوت

مناظرہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم تلہ گنگ میں معتزلی مولوی خضر حیات بھکروی مماتی کی شکست کی تفصیلی روداد

اشاعت التوحید والوں کی جھوٹی قسمیں، اللہ کو گواہ بنا کر بھرے مجمع کے سامنے جھوٹ

اشاعت التوحید والوں کی کذب بیانیوں کا پردہ چاک

جھوٹی قسمیں اور بدلتے بیانات، مقام مناظرہ کی مخبری کس نے کی ؟

حکیم اعجاز کا انٹرویو

مماتی مولوی خضر حیات کی 5 فروری 2012 کو تلہ گنگ میں بدزبانی کی ایک جھلک

مناظرہ پشاور کی جھوٹی فتح اور اس کی تردید

اور بھی بہت کچھ

ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے کلک کریں

علماء دیوبند زندہ باد، عقیدہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم زندہ باد

یاد رکھیں عقیدہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم امت مسلمہ کا چودہ سو سال سے متفقہ عقیدہ ہے اور جو شخص اس عقیدہ میں تحریف اور تاویل کرتا ہے اس کا اہل السنت والجماعت سے دور کا بھی تعلق نہیں، خواہ وہ اپنا نام اشاعت التوحید رکھے یا کچھ اور۔

Munazra Talagang, Hayat un Nabi S.A.W

Written by alittehaad

16 February 2012

مناظرہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم، تلہ گنگ

۔۔۔جھوٹے مسلک کی سچی شکست۔۔۔

18فروری 2012، بروز ہفتہ، بوقت صبح 10 بجے

۔۔۔تمام اہل السنت کو خوشخبری ہے کہ مماتی مناظرے سے بھاگ گئے ہیں۔۔۔۔

اہل السنت علماء دوپہر تک میدان مناظرہ میں انتظار کرتےرہےلیکن معتزلہ کا گروہ کہیں نظر نہ آیا۔

مابین شیر اہل السنت مولانا عبداللہ عابد وڑائچ   اور   مماتی مولوی خضر حیات آف بھکر

جھوٹے مسلک کی سچی شکست کی ویڈیو کے لیے نیچے کلک کریں

علماء دیوبند زندہ باد،  عقیدہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم زندہ باد

مناظرے کی تفصیلی روداد، مماتیوں کے بھاگنے کی تفصیلات، نام نہاد جمعیت اشاعت التوحید کے ذمہ داران کی مناظرہ طے کرتے وقت کی ویڈیوز اور بہت کچھ۔۔۔۔ ان شاء اللہ آج رات تک آپ کی خدمت میں۔۔۔۔۔

۔۔۔انتظار کیجئے مناظرہ کی تفصیلی روداد کی ویڈیو کا۔۔۔

مناظرہ کی شرائط، مناظرین کے نام، جگہ اور وقت کی اصل تحریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔


Molana Abubakar Ghazipuri & Molana Khursheed Aalam ki Wafat مولانا ابوبکر غازیپوری اور مولانا خورشید عالم کی وفات

Written by محمد الیاس گھمن

08 February 2012

ہندوستان کے معروف عالم دین اور قلم کار مولانا ابوبکر غازی پوری اور دارالعلوم دیوبند وقف کے شیخ الحدیث مولانا خورشید عالم قضائے الہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ میرا حضرت ابوبکر غازیپوری سے بہت پیار کا رشتہ تھا، حضرت چند سال قبل پاکستان تشریف لائے تو میں ان کا رفیق سفر تھا۔ حضرت نے ہندوستان واپسی پر اپنے دو ماہی رسالہ زمزم میں لکھا کہ مولانا الیاس اتنا سفر کرتے ہیں کہ ان کا نام ہی گھمن پڑ گیا ہے۔ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائیں اور سیئات کو حسنات سے مبدل فرمائیں۔ میں مرکز اہل السنت والجماعت اور احناف میڈیا سروس کے تمام اراکین کی طرف سے مولانا ابو بکر غازی پوری رحمہ اللہ اور مولانا خورشید عالم رحمہ اللہ کے اہل خانہ، متعلقین اور انڈیا کے تمام مسلمانوں خصوصا طلبہ اور علماء سے تعزیت کرتا ہوں اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللھم لا تحرمنا اجرہما ولا تفتنا بعدہما

محتاج دعا: محمد الیاس گھمن، مرکز اہل السنت والجماعت، سرگودھا

Molana Hakeem Mazhar DB Visits Markaz Ahle Sunnat

Written by alittehaad

08 February 2012

ہمارے بڑے حضرت، حضرت اقدس مولانا الشاہ حکیم محمد اختر دامت برکاتہم کے صاحبزادے ہمارے محترم مولانا حکیم محمد مظہر حفظہ اللہ تعالی یکم فروری بروز بدھ خانقاہ اختریہ اشرفیہ، واقع مرکز اہل السنت والجماعت، سرگودھا میں تشریف لائے۔انہوں نے ماہانہ اصلاحی مجلس سے خطاب فرمایا اور بعد ازاں مرکز کے تخصص فی التحقیق وا لدعوۃ کے طلبہ سے خصوصی نشست فرمائی۔ مولانا حکیم محمد مظہر دامت برکاتہم نے اصلاحی مجلس میں بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ:

ہمارے مولانا الیاس گھمن صاحب نے جو باغ لگایا ہے اللہ اس کو قائم و دائم رکھے اور اس کو پورے عالم میں پھیلا کر شرف قبولیت دے۔

بعد ازاں طلبہ سے خطاب کے دوران انہوں نے فرمایا کہ فتنوں کی سرکوبی کے لیے اللہ تعالی نے مولانا الیاس گھمن صاحب کو قبول کیا ہے اور غیر مقلدین اسفار میں مجھے کہتے ہیں کہ مولانا الیاس گھمن نے ہمارا بہت پیچھا کیا ہوا ہے۔ انہوں نے طلبہ سے بات کرتےہوئے خوب حوصلہ افزائی کی اور آخر میں دعا دیتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالی اس کام کو دور تک پھیلائے اور آپ تمام حضرات کو اس کے لیے قبول کرے۔

مولانا حکیم محمد مظہر حفظہ اللہ تعالی کا بیان سننے کے لیے یہاں کلک کریں

Maqam e Fiqh Seminar, Lahore

Written by alittehaad

10 January 2012

مقام فقہ سیمینار کی ویڈیوز اپ لوڈ ہو چکی ہیں۔

ویڈیوز کے لیے یہاں کلک کریں

Click here for Videos

تمام بیانات کی فہرست

مولانا محمد الیاس گھمن

مولانا اسماعیل محمدی

مولانا عبداللہ عابد

مولانا شفیق الرحمن

مولانا رضوان عزیز

تمام حضرات کی خدمت میں گذارش ہے کہ اگر آپ کو سائیٹ Exploreکرتے ہوئے کوئی Errorنظر آئے تو Contact Usکے پیچ پر جا کر ہمیں اس سے ضرور مطلع فرمائیں۔ اورمزید اپنی آراء سے ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ سائیٹ کو مزید بہتر کیا جا سکے۔