1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>

www.alittehaad.org

Molana Aslam Shaikhupuri Shaheed ho gay

Written by alittehaad

13 May 2012

مولانا محمد اسلم شیخوپوری رحمہ اللہ کو شہید کردیا گیا

انا اللہ وانا الیہ راجعون

میرے شفیق و مربی استاد مفسر قرآن مولانا محمد اسلم شیخوپوری رحمہ اللہ تعالی کو کچھ دیر قبل کراچی کے علاقے دھوراجی میں فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔ دونوں ٹانگوں معذور میرے اس شفیق استاد، مفسر قرآن سے کس کو تکلیف تھی؟ ہر دن ایک عالم دین شہید ہورہا ہے، کوئٹہ میں روزانہ ایک اہل حق عالم کو شہید کیا جارہا ہے، پورے ملک میں یہی ظلم ہورہا ہے۔ میرے اللہ ہم اپنی بے بسی اور بےکسی کی فریاد کس کے آگے کریں، تو ہی ہمارا آقا ہے، ہمارے اکابر کی حفاظت فرما۔ ہم سب کو دین کی خدمت کے لیے عافیت کے ساتھ قبول فرما۔ میں نے مولانا اسلم شیخوپوری صاحب رحمہ اللہ تعالی سے نحو میر اور شرح مائۃ عامل، یہ دو کتابیں پڑھی تھیں۔ دل بہت زخمی ہے، کچھ سمجھ میں نہیں آرہا کہ کیا کہوں، آپ سب دعا کریں کہ اللہ تعالی تمام علمائے حق کی حفاظت فرمائیں۔

والسلام، محتاج دعا۔۔ محمد الیاس گھمن

Sirat e Mustaqeem Course in summer Vacation

Written by alittehaad

09 May 2012

صراط مستقیم کورس

عقائد وا عمال کی اصلاح کریں، موسم گرما کی تعطیلات کو قیمتی بنائیں

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی کی مرتب کردہ ، مقبول عام کتاب صراط مستقیم کورس کا دسواں ایڈیشن منظر عام پر آچکا ہے۔ گرمیوں کی چھٹیوں میں اسکولز، کالجز اوریونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات اور زندگی کے دوسرے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ایک انمول تحفہ۔ائمہ مساجد اپنی مساجد میں دس دن سے لے کر چالیس دن تک کا کورس اس کتاب کی روشنی میں باآسانی پڑھا سکتے ہیں۔ کتاب منگوانے کے لیے اس پتہ پر رابطہ فرمائیں۔
مکتبہ اہل السنت والجماعت، چک نمبر 87 جنوبی لاہور روڈ، سرگودھا۔

فون 03326311808         03216353540

World Wide Ijtima at Khanqah Ashrafiya, Karachi

Written by alittehaad

28 March 2012

عالمی تربیتی و روحانی اجتماع

زیر سرپرستی: شیخ العرب والعجم عارف باللہ حضرت شاہ حکیم محمد اختر زید مجدہم

منتظم اعلی: مولانا حکیم محمد مظہر دامت برکاتہم

مقام: جامعہ اشرف المدارس، گلستان جوہر، کراچی

بتاریخ: 29 مارچ تا یکم اپریل

موسم کی مناسبت سے بستر ہمراہ لائیں۔

برائے رابطہ: 0300-8233744

حضرت والا کے تمام متعلقین، محبین اور بندہ کے تمام احباب شرکت فرمائیں۔

محتاج دعا: محمد الیاس گھمن

Videos of Annual Ijtima Markaz Ahl e Sunnat Uploaded

Written by alittehaad

17 March 2012

مرکز اہل السنت کے سالانہ اجتماع کی ویڈیوز اپ لوڈ ہوچکی ہیں۔
دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Firqa Jammatul Muslimeen ka Tahqiqi Jaiza

Written by alittehaad

15 March 2012

احناف میڈیا کی طرف سے ایک اور یادگار تحفہ

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی کے محققانہ قلم کا ایک اور شاہکار

نام نہاد عثمانی فرقہ ۔۔۔جماعت المسلین ۔۔۔ منکرین حدیث کی اصلیت کو بے نقاب کرتی ہوئی کتاب، جماعت المسلمین والوں کے شبہات و اعتراضات کا کامل اور مسکت جواب فرقہ عثمانی و مسعودی سے ایسے سوالات جن کے جواب وہ قیامت تک نہ دے سکیں، فرقہ جماعت المسلمین کی قرآن، حدیث اور اجماع امت کے مخالفت کے کھلے ثبوت، خود ساختہ عقیدہ امامت، شریعت سازی کی مذموم کوششیں اور بہت کچھ۔۔۔

فرقہ جماعت المسلمین کا تحقیقی جائزہ

ڈائون لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں

تمام بیانات کی فہرست

مولانا محمد الیاس گھمن

مولانا اسماعیل محمدی

مولانا عبداللہ عابد

مولانا شفیق الرحمن

مولانا رضوان عزیز

تمام حضرات کی خدمت میں گذارش ہے کہ اگر آپ کو سائیٹ Exploreکرتے ہوئے کوئی Errorنظر آئے تو Contact Usکے پیچ پر جا کر ہمیں اس سے ضرور مطلع فرمائیں۔ اورمزید اپنی آراء سے ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ سائیٹ کو مزید بہتر کیا جا سکے۔