میرے قتل کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ محمد الیاس گھمن
Written by alittehaad Monday, 26 December 2011 14:55
میرے قتل کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ مولانا محمد الیاس گھمن
اتحاد اہل السنت والجماعت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی، چیف ایگزیکٹو احناف میڈیا سروس مولانا محمد الیاس گھمن نے بتایا ہے کہ میرے بارے اندرون ملک اور بیرون ممالک خصوصا پڑوسی ملک بھارت میں یہ مشہور کیا جارہا ہے کہ مجھے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام میں کافی اضطراب پایا جارہا ہے ۔انہوں نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ ان پر فائرنگ ہوئی ہے ۔میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے فرمایا کہ عوام ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں ،ہم کل بھی مسلک اہل السنت والجماعت کی علمی خدمت میں مگن تھے اور جب تک اللہ نے چاہا ہم یونہی خدمت کرتے رہیں گے ۔ تمام احباب اور مخلصین کی خدمت میں درخواست ہے کہ تمام علمائے حق کے لیے دعا گو رہیں کہ اللہ تعالی انہیں اپنی عافیت میں رکھیں۔
OtherMenu
تمام بیانات کی فہرست
مولانا محمد الیاس گھمن
مولانا اسماعیل محمدی
مولانا عبداللہ عابد
مولانا شفیق الرحمن
مولانا رضوان عزیز
تمام حضرات کی خدمت میں گذارش ہے کہ اگر آپ کو سائیٹ Exploreکرتے ہوئے کوئی Errorنظر آئے تو Contact Usکے پیچ پر جا کر ہمیں اس سے ضرور مطلع فرمائیں۔ اورمزید اپنی آراء سے ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ سائیٹ کو مزید بہتر کیا جا سکے۔




