متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن کے پانچ نئے آڈیو بیانات
Written by alittehaad Thursday, 28 April 2011 19:39
ہماری نماز Our prayer
سرگودھا شہر کی جامع مسجد عثمانیہ میں متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی ماہانہ درس دیتے ہیں۔ مارچ 2011 کے درس میں ہماری نماز کے موضوع پر بیان ہوا۔ احناف میڈیا کی طرف سے یہ بیان آپ کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پسند Thing that our Prophet loved
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ اشیاء کا بیان۔ مولانا الیاس گھمن حفظہ اللہ کے آبائی گائوں چک نمبر 87 جنوبی لاہور روڈ سرگودھا میں نماز جمعہ کے اجتماع سے مولانا کا خطاب دل پذیر
اتباع سنت Follow the Sunnah
نقش قدم نبی کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے
سنت پر عمل کی برکات اور انعامات، مولانا الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی، خلیفہ مجاز حضرت الشاہ حکیم محمد اختر دامت برکاتہم کا دلوں کو موہ لینے والا انداز۔
حدیث جبریل علیہ السلام Hadith e Jibreel
دین اسلام کی مختصر اور جامع ترین تشریح، حضرت جبریل علیہ السلام کے سوالات اور جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جوابات۔۔۔ حدیث جبریل کے نام سے مشہور حدیث مبارک کی آسان فہم تشریح، متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کی زبانی
دنیا عیش کی جگہ نہیں Dunya Aish ki Jaga nhi
خانقاہ اشرفیہ اختریہ واقع مرکز اہل السنت والجماعت سرگودھا میں ماہانہ اصلاحی اجتماع سے پیر طریقت متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی خلیفہ مجاز حضرت الشاہ حکیم محمد اختر دامت برکاتہم کا رقت آمیز خطاب۔ غائبانہ ہی سہی، اللہ والوں کی صحبت میں بیٹھیے اور دلوں کا زنگ اتاریے
OtherMenu
تمام بیانات کی فہرست
مولانا محمد الیاس گھمن
مولانا اسماعیل محمدی
مولانا عبداللہ عابد
مولانا شفیق الرحمن
مولانا رضوان عزیز
تمام حضرات کی خدمت میں گذارش ہے کہ اگر آپ کو سائیٹ Exploreکرتے ہوئے کوئی Errorنظر آئے تو Contact Usکے پیچ پر جا کر ہمیں اس سے ضرور مطلع فرمائیں۔ اورمزید اپنی آراء سے ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ سائیٹ کو مزید بہتر کیا جا سکے۔




