لائبریری
لائبریری
کتاب
اور علم کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ کتابیں وہ چشمہ ہائے آب حیات ہیں جو تشنگان
علم و فن کی سیرابی اور قلب و نظر کی بے آب و گیاہ وادیوں کی شادابی کی ضامن ہیں۔
مرکز اہل السنت والجماعت میں بحمد اللہ تعالی ایک عظیم الشان ذخیرہ کتب موجود ہے
جس سے طلبہ اپنی علمی پیاس بجھاتے ہیں۔ مرکز کی لائبریری میں تفسیر، اصول تفسیر،
علوم القرآن، حدیث، اصول حدیث، فقہ، اصول فقہ، قواعد فقہیہ، تجوید و قراءت، صرف،
نحو، لغت، تاریخ، سیرت، مغازی، اسماءالرجال، مناظرہ و اصول مناظرہ، منطق، فلسفہ،
فتاوی، رد فرق باطلہ، تقابل ادیان، مطالعہ مذاہب غرضیکہ ہر موضوع اور ہر فن پر کتب
کا ایک وسیع ذخیرہ جمع کیا گیا ہے۔
ہر فن کی بنیادی
اور اہم کتب اکٹھی کی گئی ہیں اور یہ
سلسلہ بلا انقطاع جاری ہے لیکن اب بھی بہت سی کتب کی کمی ہے ۔ مرکز کی لائبریری سے
نہ صرف مرکز کے اساتذہ و طلبہ بلکہ ملک بھر سے آنے والے اہل ذوق حضرات بھی استفادہ
کرتے ہیں۔ مرکز اھل السنت کی لائبریری
باوجود کشادگی کے تنگی کا شکوہ کرتی دکھائی دیتی ہے اور کسی صاحب دل کی منتظرہے ۔
OtherMenu
تمام بیانات کی فہرست
مولانا محمد الیاس گھمن
مولانا اسماعیل محمدی
مولانا عبداللہ عابد
مولانا شفیق الرحمن
مولانا رضوان عزیز
تمام حضرات کی خدمت میں گذارش ہے کہ اگر آپ کو سائیٹ Exploreکرتے ہوئے کوئی Errorنظر آئے تو Contact Usکے پیچ پر جا کر ہمیں اس سے ضرور مطلع فرمائیں۔ اورمزید اپنی آراء سے ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ سائیٹ کو مزید بہتر کیا جا سکے۔




